Time 09 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

فواد چوہدری کی اہلیہ نے فیشن برانڈ لانچ کردی

فوٹو: فائل

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے اپنی فیشن برانڈ 'نساء حسین' لانچ کر دی۔

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے اپنی برانڈ حال ہی میں منعقد ہونے والے برائیڈل کوٹیور ویک 2021 میں لانچ کی ہے جس میں انہوں نے عروسی ملبوسات کی نمائش کی۔

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

فواد چوہدری کی اہلیہ کی برانڈ 'نساء حسین' کی شو زٹاپر اداکارہ حریم فاروقی اور ریشم تھیں جنہوں نے ان کی کلیکشن کا خوبصورت عروسی جوڑا پہن رکھا تھا۔

نساء حسین کی کریٹو ڈائریکٹر حبا فواد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری نے پوری دنیا میں ایک قابل ذکر مقام حاصل کیا ہے اور دنیا بھر میں ہمارے عروسی جوڑوں کو بہترین لباس میں شمار کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب جب وفاقی وزیر فواد چوہدری سے پوچھا گیا کہ وہ کب اپنی مینز ویئر لائن لانچ کریں گے تو انہوں نے کہا کہ ان کا شعبہ سیاست ہے لہٰذا ہمیں جلد کسی سے توقع نہیں کرنی چاہیے۔

مزید خبریں :