Geo News
Geo News

Time 09 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

فحش فلمیں بنانے کا الزام، بھارتی اداکارہ سے سیکڑوں ویڈیوز برآمد

گزشتہ دنوں ممبئی پولیس نے اداکارہ گیہانا واسستھ کو فحش فلمیں بنانے اور ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر نے کے الزام میں گرفتار کیا تھا— فوٹو:فائل 

بھارتی اداکارہ گیہانا واسستھ کو عدالت نے فحش فلمیں بنانے اور پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

گزشتہ دنوں ممبئی پولیس  کے کرائم برانچ نے بھارتی فلم و ٹی وی کی مشہور اداکارہ گیہانا واسستھ کو فحش فلمیں بنانے اور ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر نے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

بعدازاں اداکارہ اور اس کے گینگ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جس کے مطابق اداکارہ اکیلے نہیں بلکہ پورا گینگ ملوث ہے جس میں پروڈیوسر و ڈائریکٹر، گرافک ڈیزائنر، اداکار  اور کیمرہ مین سمیت دیگر شامل ہیں جنہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ادا کارہ انڈسٹری میں آنے والی نئی اداکاراؤں کو کام کا جھانسہ دیکر فحش فلمیں بناتی تھیں اور انہی میں سے 3 کی درخواست پر کارروائی کی گئی ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ اداکارہ نے گیہانا واسستھ نے 87 ویڈیوزایک پورٹل پر اپولوڈ کی تھیں جہاں دیڈیوز دیکھنے کی فیس 2000 بھارتی روپے تھی جبکہ پولیس نے 3 بینک اکاؤنٹ بھی منجمد کردیے ہیں جن میں سبسکرائبیشن کی فیس آتی تھی اور ان اکاؤنٹس میں 36 لاکھ بھارتی روپے موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق ممبئی کے علاقے ملاد میں اس گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا جہاں فحش فلمیں بنانے کا کام کیا جاتا تھا اور چھاپے میں 6 موبائل فون، لیپ ٹاپ، میموری کارڈ، کیمرہ اور سیکڑوں فحش فلمیں ملی ہیں۔

عدالت نے ملزمان کو 10 فروری تک پولیس ر یمانڈ میں دے دیا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ گیہانا واسستھ  کی قانونی ٹیم کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں بے قصور کہا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ گیہانا واسستھ نے کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے اور متعدد اشتہارات میں بھی نظر آئی ہیں۔

ان کی فلموں میں ’دال میں کچھ کالا ہے‘،’لکھنوی عشق‘ سمیت کئی شامل ہیں جبکہ وہ کئی ویب سیریز میں کام کرچکی ہیں جس میں ’گندی بات‘ بھی شامل ہے۔