دنیا
Time 09 فروری ، 2021

بھارت میں اب کتے کورونا وائرس کی تشخیص کریں گے

ابتدائی طور پر بھارتی فوج نے ان کتوں کو دہلی میں اپنے ٹرانزٹ کیمپ میں تعینات کیا ہے جہاں سے فوجی پورے ملک میں تعیناتی کیلئے بھیجے جاتے ہیں— فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت میں اب ماہر کتے کورونا وائرس کا سراغ لگائیں گے جس کے لیے ان کتوں کو خصوصی تربیت دی گئی ہے۔

بھارتی فوج میں موجود دو کتوں کو خاص طور پر اس کام کیلئے تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد روایتی طریقوں سے کورونا کی تشخیص میں ہونے والی تاخیر کو کچھ کم کیا جاسکے۔

ابتدائی طور پر بھارتی فوج نے ان کتوں کو دہلی میں اپنے ٹرانزٹ کیمپ میں تعینات کیا ہے جہاں سے فوجی پورے ملک میں تعیناتی کیلئے بھیجے جاتے ہیں۔

یہ کتے پیشاب اور پسینے کی بو سونگھ کر کورونا وائرس کا سراغ لگاتے ہیں۔ اس حوالے سے ڈاگ ٹریننگ فیسلٹی کے انسٹرکٹر لیفٹیننٹ کرنل سریندر سائنی کا کہنا ہے کہ بھارت میں پہلی بار کتوں کو کسی بیماری کی تشخیص کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برطانیہ، فرانس، امریکا، روس، جرمنی، لبنان، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں پہلے ہی کووڈ 19 کی تشخیص میں کتوں کی مدد حاصل کی جارہی ہے۔ 

مزید خبریں :