Time 09 فروری ، 2021
پاکستان

وزیراعظم کے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کے اعلان سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے سے متعلق کیس کل سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربینچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی شامل ہیں۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربینچ کل دن ایک بجے سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور سیکرٹری خزانہ اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کردیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کے اعلان کا نوٹس لیا تھا۔

مزید خبریں :