09 فروری ، 2021
خیبر پختونخوا (کے پی) میں مزید 1770سرکاری ملازمین کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم بٹورنے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گریڈ ایک سےگریڈ 18 تک کے سرکاری ملازمین کے نام غیرقانونی طور پر بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے ملازمین کے خلاف کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کو مراسلہ بھیج دیا ہے ۔
مراسلے کے مطابق سرکاری ملازمین خود یا ان کی بیویاں پروگرام سے مستفید ہوئے، انکم سپورٹ پروگرام کی کیش گرانٹ لینے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے۔