فحش فلمیں بنانے کا الزام، گرفتار بھارتی اداکارہ میں کورونا کی تشخیص

اداکارہ سے تحقیقات کرنے والے پولیس افسران کو بھی قرنطینہ کرلیا گیا ہے جن کی تعداد 6 ہے، رپورٹس— فوٹو:فائل

فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار بھارتی اداکار گیہانا واسستھ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

گزشتہ دنوں ممبئی پولیس کے کرائم برانچ نے بھارتی فلم و ٹی وی کی مشہور اداکارہ گیہانا واسستھ کو فحش فلمیں بنانے اور ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر نے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

بعد ازاں عدالت نےاداکارہ اور دیگر ملزمان کو 10 فروری تک پولیس ر یمانڈ میں دیا تھا تاہم اب پولیس ریمانڈ  کے دوران بھارتی اداکارہ گیہانا میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ سے تحقیقات کرنے والے پولیس افسران کو بھی قرنطینہ کرلیا گیا ہے جن کی تعداد 6 ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ میں کورونا کی تشخیص کے بعد قرنطینہ کردیا گیا ہے اور اب انہیں 14 روز بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب اداکارہ کی نشاندہی پر پولیس نے ایک اور شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ بیرون ملک فحش فلمیں پورٹل پر اپ لوڈ کراتا تھا۔

خیال رہے کہ اداکارہ گیہانا واسستھ نے کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے اور متعدد اشتہارات میں بھی نظر آئی ہیں۔

ان کی فلموں میں ’دال میں کچھ کالا ہے‘،’لکھنوی عشق‘ سمیت کئی شامل ہیں جبکہ وہ کئی ویب سیریز میں کام کرچکی ہیں جس میں ’گندی بات‘ بھی شامل ہے۔

مزید خبریں :