10 فروری ، 2021
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے چھٹے سیزن کے آفیشل نغمے پر ناگواری کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ دنوں پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کا آفیشل ترانا جاری کیا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ اب سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی آفیشل نغمے پر ناگواری کا اظہار کیا ہے۔
ویڈیو بیان میں شعیب اختر کا کہنا تھاکہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ پر کیس کرنے والا ہوں کیونکہ جب اپنے بچوں کو پی ایس ایل کا گیت سنوایا ہے تو انہوں نے چیخ مار دی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ اتنی بری کمپوزیشن اور برا گانا ہے، یہ بنایا کس نے ہے ؟ پی سی بی کا کونسا اہلکار ہے جس نے یہ آئیڈیا دیا۔
شعیب اختر نے کہا کہ ان کو شرم نہیں یہ گانا بنایا جس سے بچے ڈر گئے ہیں۔
سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھاکہ جو گانے والے ہیں ان کو ’گروو‘ کا پتا نہیں ہے، لفظی معنیٰ تو دیکھنا چاہیے، پی ایس ایل کی تاریخ میں اتنا برا گانا نہیں سنا، یہ بدترین گانوں میں پہلے نمبر پر ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس میں گلوکاروں کا کوئی قصور نہیں بلکہ ان سے گوایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سابق فاسٹ بولر نے پوری گانے کا پوسٹ مارٹم کیا۔