Time 10 فروری ، 2021
پاکستان

2018کے سینیٹ الیکشن میں منڈی لگائی گئی، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ دوسروں پر بکنےکا الزام لیکن 2018 کے سینیٹ الیکشن میں منڈی لگائی گئی، عمران خان دوسروں کو چورکہتے ہیں اور خود چوروں کے سردار ہیں۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا تنخواہوں میں اضافےکا مطالبہ غلط ہے؟  مدینے کی ریاست میں کوئی احتجاج کرتا ہے تو اس پرشیلنگ اور لاٹھی چارج کرایا جاتا ہے ؟ اگر مدینے کی ریاست ہوتی تو عمران خان جیل میں ہوتے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ ویڈیو اسکینڈل میں انھیں اپنے وزیرقانون نظر نہیں آئے؟عمران خان کا لاٹھی چارج پر آج بیان سامنے نہیں آرہا۔

ویڈیو اسکینڈل کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے دعویٰ کیا ہےکہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے ساری ہارس ٹریڈنگ کرائی ، ساری ڈیل اسد قیصر صاحب کے اسپیکر ہاؤس کے اندر ہوئی ۔

عطا تارڑ کا کہنا ہے  پی ٹی آئی کے20 ارکان اسمبلی کو فارغ کیا گیا،کیا پرویز خٹک اوراسد قیصر کے خلاف کارروائی ہوئی ؟

مزید خبریں :