11 فروری ، 2021
پنجاب سے سینیٹ نشستوں پر کامیابی کے لیے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔
پنجاب میں پی ٹی آئی سینیٹ کی6 سیٹیں ملنےکےلیے پر امید ہے، حکومت اپنے ناراض رہنماؤں کو بھی منانےکے لیےکوشاں ہےکیونکہ جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی کےمتعدد ارکان ناراض ہیں۔
دوسری جانب پنجاب میں سینیٹ کے ٹکٹ کے 10 سے زائد خواہش مندوں کے نام سامنے آگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے جو رہنما سینیٹ الیکشن لڑنا چاہتے ہیں ان میں سیف اللہ نیازی، بابر اعوان، شہزاد اکبر، عمرسرفراز چیمہ، اعجاز چوہدی، ظہیر عباس ،جلال الدین رومی، سیف الدین کھوسہ، ڈاکٹرزرقا،تنزیلہ عمران اور جمشیداقبال چیمہ سمیت ثانیہ نشتر کے نام بھی متوقع امیدواروں میں شامل ہیں۔
ان کے علاوہ ق لیگ کےاتحادی کامل علی آغا کے ٹکٹ کی منظوری عمران خان پہلے ہی دے چکے ہیں۔