11 فروری ، 2021
سینیٹ انتخابات سے پہلے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب میں دھچکا لگا ہے۔
پنجاب میں حکمران جماعت کے مظفر گڑھ سے رکن اسمبلی خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا اور کہا ہے کہ وہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہیں ڈالیں گے۔
خرم لغاری کا کہنا ہے کہ متعدد بار حلقے کے ایشوز پر آواز اٹھائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی، جب عوام کے ہی مسائل حل نہیں ہونے تو پھر کیا فائدہ؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے یوتھ کا نعرہ لگایا مگر بعد میں اس کو چھوڑ دیا ۔
خرم لغاری نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کے ساتھ دیگرارکان اسمبلی بھی پارٹی چھوڑیں گے ۔
یاد رہے کہ خرم لغاری نے چند ماہ قبل چیئرمین ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول سے بھی استعفیٰ دیا تھا۔