پاکستان
Time 11 فروری ، 2021

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کب اور کتنا اضافہ ہو گا؟ معاہدہ سامنے آ گیا

— فائل فوٹو

وفاقی وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے ہونے والے معاہدے سامنے آ گیا۔

معاہدے میں لکھا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین اور حکومتی کیمٹی کے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے سمری کابینہ مین رکھی جا رہی ہے۔

معاہدے میں لکھا گیا ہے کہ یکم مارچ 2021 سے تنخواہ میں 25فیصد ایڈہاک اضافہ ہوگا جو کہ  یکم جولائی سےبنیادی تنخواہ میں ضم ہوگا۔

معاہدے کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ گریڈ ایک سے 19کے ملازمین کیلئے ہوگا اور یہ صرف اضافی الاؤنسز نہ لینے والے ملازمین کیلئے ہے۔

اس کے علاوہ وزارت خزانہ نچلے اسکیل کے ملازمین کی اسکیل پروموشن اور اپ گریڈیشن کے لیے کام کرے گی۔

مزید خبریں :