Time 12 فروری ، 2021
پاکستان

اے این پی کا حاجی ہدایت اللہ کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ

فائل فوٹو

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی نے سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں حاجی ہدایت اللہ کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پشاور میں چیئرمین صوبائی پارلیمانی بورڈ و عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری پارلیمانی بورڈ سردارحسین بابک، ثمرہارون بلور، خادم حسین اور شاہی خان شیرانی نے شرکت کی۔ 

اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے حاجی ہدایت اللہ خان کو جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ ملک میں سینیٹ کے انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے جس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنا شروع کردیے ہیں۔

مزید خبریں :