منال کا احسن کی دادی کی سالگرہ پر سرپرائز

فوٹو: سوشل میڈیا

اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکثر ایک ساتھ نظر آتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان دونوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں احسن محسن اور منال خان کو ایک ساتھ وی آر گیمز کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کی ویڈیوز احسن نے اپنے انسٹاگرام پر لگائی تھیں۔

اب احسن محسن کی دادی کی سالگرہ کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال نے احسن کی دادی کو سرپرائز دیا ہے۔

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

اداکار احسن محسن کے والد محسن اکرام نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کی سالگرہ کی تمام تر تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کیں۔

تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منال خان احسن کی دادی کے لیے پھول اور کیک لے کر ان کے گھر آئی ہیں۔

ویڈیوز میں منال کے آنے پر احسن محسن کی دادی بھی کافی خوش نظر آتی ہیں اور ان کی پوری فیملی مل کر دادی کی سالگرہ مناتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :