یہ کس مشہور بالی وڈ اداکارہ کا بچپن ہے؟

فوٹو: انسٹاگرام

معروف بھارتی اداکار انیل کپور کی صاحبزدای اور بالی وڈ اداکارہ سونم کپورنے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔

گزشتہ روز انسٹاگرام پر سونم کپور کی جانب سے اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کرتے مداحوں سے سوال کیا گیا کہ پہچانیے یہ کون ہے؟

سونم کپور کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے نہ ختم ہونے والے جوابات کا سلسلہ شروع ہوگیا اور مداحوں نے فورًا بھانپ لیا کہ شیئر کی گئی تصویر کسی اور کی نہیں خود سونم کی ہی ہے ۔

فائل:فوٹو

اداکارہ کی تصویر پر اب تک لاکھوں لائکس اور ہزاروں تبصرے کیے جاچکے ہیں۔

خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اپنے دوست اور دہلی کے بزنس مین آنند آہوجا سے 2018 میں شادی کے بندھن میں منسلک ہوئی تھیں۔

مزید خبریں :