عاطف اسلم کے نئے گانے 'رات' کی جھلک جاری

—اسکرین گریب

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے گلوکار  عاطف اسلم نے کافی عرصے بعد اپنے نئے گانے کی جھلک شیئر کر کے مداحوں کو خوش کر دیا ہے۔

گلوکار عاطف اسلم نے گزشتہ روز  انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے آنے والے نئے گانے 'رات' کی جھلک شیئر کی جس میں ان کے ساتھ اداکارہ سائرہ یوسف نظر آرہی ہیں۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں عاطف اسلم نے لکھا کہ مزید تفصیلات کے لیے میرے یوٹیوب چینل کو سسکرائب کریں۔

عاطف اسلم کی جانب سے اس گانے کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم اس گانے کی ویڈیو کی ہدایت کاری یاسر جسوال نے دی ہے۔

گانے کی ویڈیو میں گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ اداکارہ سائرہ یوسف نظر آئیں گی۔

عاطف اسلم کی جانب سے اس گانے کی جھلک شیئر کرنے کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے اس کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :