Time 12 فروری ، 2021
پاکستان

عطا تارڑ کی گرفتاری اور رہائی پرمریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا تارڑ کی گرفتاری اور رہائی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ عطا تارڑ کی گرفتاری اور رہائی سے حکومتی خوف اور کنفیوژن عیاں ہے جو مرضی کرلوتمہارا جانا ٹھہرگیا۔

خیال رہے کہ پنجاب پولیس نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نوجوان رہنما عطا اللہ تارڑ کو گرفتار ی کے فوری بعد رہا کردیا تھا۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ عطا تارڑ نے خود گاڑی میں بیٹھ کراپنی گرفتاری کا ڈھنڈورا پیٹا۔

ان کا کہنا تھاکہ آج ایک سیاسی اداکار نے ڈرامارچایاہے، جب گرفتاری ہی نہیں ہوئی تورہائی کیسی؟ اس کا مقصدوزیرآباداورڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں ہمدردیاں حاصل کرناتھا۔

مزید خبریں :