12 فروری ، 2021
مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی کا بم گرادیا گیا اور فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وفاقی حکومت کی درخواست پر ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگا کرنے کی منظوری دی ہے۔
نیپرا فیصلے کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ تمام صارفین کیلئے کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق 50 یونٹ والے صارفین پر بھی ہوگا۔
اس سے قبل آج ہی آج ہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 82 پیسے بجلی الگ مہنگی کی گئی ہے اور یوں ایک ہی دن میں بجلی قیمت میں 2 روپے 77 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔
کے الیکٹرک کے صارفین پر قیمتوں میں اضافہ لاگو نہیں ہوگا۔