13 فروری ، 2021
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین نے کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔
گزشتہ دنوں لندن میں بانی متحدہ قومی موومنٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں حالت تشویشناک ہونے پر ’’برنیٹ اسپتال‘‘ کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔
تاہم اب الطاف حسین کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جس کے بعد وہ گھر منتقل ہوگئے ہیں۔