سشمیتا کے بوائے فرینڈ روحمان نے شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی

فوٹو: فائل

بالی وڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین کے بوائے فرینڈ ماڈل روحمان شال نے شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روحمان شال نے کہا کہ ان کی گرل فرینڈ سشمیتا سین، ان کی بیٹیاں رینی اور علیسا پہلے ہی ایک فیملی کی طرح ہیں، کبھی میں ان کے بچوں کے لیے والد اور کبھی ان کے دوستوں کی طرح ہوتا ہوں۔

ماڈل روحمان نے بتایا کہ ہم ایک عام فیملی کی طرح جیتے ہیں لہٰذا ہم ایسے سوالوں پر غور نہیں کرتے کہ آپ شادی کب کر رہے ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جب بھی شادی کریں گے اسے چھپائیں گے نہیں، فی الحال ہم سشمیتا کی ویب سیریز کی کامیابی کو منا رہے ہیں۔

سشمیتا کے حوالے سے روحمان کا کہنا تھا سشمیتا نے شہرت کے بارے میں ان کے تاثرات کو بدل دیا ہے، سشمیتا سے ملنے کے بعد میری زندگی کی تمام تر چیزیں تبدیل ہو گئی ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کو آخری مرتبہ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کی سیریز آریا میں دیکھا گیا تھا جب کہ حال ہی میں ان کی بیٹی رینی نے بھی مختصر فلم 'سٹاباز' کے ذریعے ڈیبیو کیا ہے۔

مزید خبریں :