Time 13 فروری ، 2021
کھیل

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقا نے پہلے میچ میں شکست کا بدلہ لے لیا

پاکستان کو جنوبی افریقا نے  دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں  6 وکٹوں  سے شکست دے دی۔

تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ پاکستان نے پہلا میچ جیتا تھا۔

جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 144 رنز بنائے۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کےلیے 145رنز کا ہدف دیا جو جنوبی افریقا نے 16.2 اوورز میں 4 وکٹوں پر باآسانی حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈرکس اور پٹ وان بلجون نے 42،42 رنز کی اننگز کھیلی، جے جے اسموٹس 7 اور ملان نے 4 رنز بنائے۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی شاندار نصف سنچری کی بدولت 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 144 رنز بنائے۔

 محمد رضوان 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان بابراعظم پانچ  رنز اور حیدرعلی 10 رن پر آؤٹ،حسین طلعت 3 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے۔

افتخار احمد 20، خوشدل شاہ 15 اور محمد نواز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف 12 گیندوں پر 30 رنز اور عثمان قادر 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوائن پریٹوریئس نے 5  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آج کے میچ میں  قومی ٹیم میں بابراعظم ، محمدرضوان، حیدرعلی، حسین طلعت ، افتخاراحمد، خوشدل شاہ، محمد نواز ، فہیم اشرف ، عثمان قادر، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بھی شامل تھے۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز اب 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو تین رنز سے شکست دی تھی۔ تیسرا اور آخری میچ کل 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :