Geo News
Geo News

Time 13 فروری ، 2021
کاروبار

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے اضافے سے 1 لاکھ 11 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے اضافے سے 1 لاکھ 11 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔

10گرام سونے کی قیمت 214 روپے اضافے سے 95379 ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 5 ڈالراضافے سے 1824 ڈالر فی اونس ہے۔