کاروبار
Time 15 فروری ، 2021

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کےلیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری مسترد کر دی۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر حد تک جائے گی۔

اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 14.07 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویزکیا تھا۔

اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.79روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا تھا۔

مزید خبریں :