16 فروری ، 2021
برطانوی عدالت نے امارات سے مفرور بھارتی بزنس مین بی آر شیٹھی کےاثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بی آر شیٹھی کے بزنس گروپس نے مختلف بینکوں سے 6 ارب 60 کروڑ کا قرضہ لیا تھا، قرض اور سنگین مالی بد عنوانی کرنے کے بعد بی آر شیٹھی بھارت سے فرار ہوگئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی آر شیٹھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دوست ہے اور ابوظبی کے کمرشل بینک نے لندن میں بی آر شیٹھی کیخلاف مقدمہ کیا تھا۔