پاکستان
Time 16 فروری ، 2021

فیصل واوڈا سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: تحریک انصاف نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو جاری سینیٹ کا ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس  ہوا جس میں سینیٹ الیکشن کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سمیت پارٹی رہنماؤں کے اعتراضات کا جائزہ لیا گیا جب کہ چاروں صوبوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر نظر ثانی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے فیصل واوڈا کو دیا گیا ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی سندھ کے اعتراضات مسترد کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ فیصل واوڈا کی پارٹی کے لیے خدمات ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی بورڈ نے خیبرپختونخوا سے لیاقت ترکئی کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور نجیہ اللہ خٹک سے ٹکٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سینیٹ کی ٹکٹوں پر سندھ کی تنظیم کو آج شام ویڈیو لنک پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اور 4 بجے تحریک انصاف سندھ کا ویڈیو لنک اجلاس بلایا گیا ہے جس میں وزیراعظم ایم این ایز اور ایم پی ایز کے تحفظات دور کریں گے۔

مزید خبریں :