Time 17 فروری ، 2021
پاکستان

حلیم عادل پر انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

کراچی: اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف انسداددہشتگردی کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ کے خلاف ایف آئی آر نمبر 48/2021 ضلع ملیر کے میمن گوٹھ تھانے میں درج کی گئی ہے جس میں انسداد دہشتگردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کا بتانا ہےکہ حلیم عادل شیخ کےخلاف مزید 3 مقدمات بھی غیرقانونی اسلحہ اور دیگر دفعات کے تحت درج کیےگئے، تمام 4 مقدمات 16 فروری کو سرکاری مدعیت میں درج کیے گئے جب کہ حلیم عادل اور دیگر 4 ملزمان کو ایک مقدمے میں نامزد و گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دیگر تین مقدمات میں چار افرادکو غیر قانونی اسلحہ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور تمام مقدمات میمن گوٹھ تھانے میں درج کیے گئے ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز پی ایس 88 ملیر کے ضمنی الیکشن کے موقع پر حلقے میں ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو الیکشن کمیشن کی شکایت پر گرفتار کیا۔

مزید خبریں :