کنگنا نے مسلسل تنقید کے بعد اپنے دعوے پر یو ٹرن لے لیا

فوٹو: فائل

گزشتہ دنوں بھارت کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے خود کو ٹام کروز سے بہتر اسٹنٹ پرفارمر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

کنگنا نے ڈرامہ فلم 'منی کارنیکا' کے ایکشن ڈائریکٹر کی جانب سے اپنی تعریف سے متعلق پرانی کہانی شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا کہ 'پریشان ہیں لبروز، ( لبرلز بہت پریشان ہیں) ، یہ دیکھیں ہالی وڈ کی مشہور فلم 'بریو ہارٹ' اور بہت سی لیجنڈری ایکشن فلمز کے ڈائریکٹرز کا کہنا ہے کہ جب ایکشن کی بات کی جائے تو میں ٹام کروز سے بہتر ہوں'۔

اس ٹوئٹ کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت کو سوشل میڈیا پر خوب ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ٹرولنگ کے بعد اداکارہ نے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کی کہ 'انہوں نے کبھی ٹام کروز سے بہتر ہونے کا دعویٰ نہیں کیا بلکہ یہ تو دنیا کے بہترین اسٹنٹ ڈائریکٹرز میں سے ایک نک پاول نے کیا تھا'۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کنگنا رناوت ہالی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ میریل اسٹریپ اور ہالی وڈ اداکارہ گال گیڈٹ کی طرح ایکشن اورگلیمر دکھانے کی صلاحیتیں رکھنے کا دعویٰ کر چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس دعوے پر بحث کے لیے تیار ہیں، اگر کوئی اس سیارے (زمین) پر موجود مجھ سے بہتر اداکارہ دکھا دے تو میں وعدہ کرتی ہوں کہ اپنا یہ تکبر چھوڑ دوں گی لیکن تب تک میں اس فخر پر قائم رہ سکتی ہوں۔

مزید خبریں :