مجھے والد کی وجہ سے نہیں ہمیشہ میرٹ پر کام ملا ہے، ٹینا آہوجا

 اگر میں اقرباپروری کی پیداوار ہوتی تو مجھے 30، 40 فلمیں مل جاتیں،ٹینا،فوٹو: فائل

بالی وڈ میں اقربا پروری کے حوالے سےگذشتہ چند سالوں سے بحث جاری ہے اور صلاحیت کے بجائے بڑے اداکاروں کے بچوں کو کام دینےکے معاملے پر فلم سازوں کو تنقید کا سامنا ہے۔

معروف بالی وڈ اداکار گووندا کی بیٹی اداکارہ ٹینا آہوجا نے دعویٰ کیا ہےکہ انہوں نے کیرئیر کے حوالے سےکبھی والد کی مدد حاصل نہیں۔

ایک انٹرویو میں  ٹینا آہوجا کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے والد کی وجہ سے نہیں بلکہ میرٹ پر میری صلاحیت کی وجہ سے کام ملا ہے، اس لیے مجھے اقربا پروری کے معاملے پر تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جاسکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر میں اقرباپروری کی پیداوار ہوتی تو مجھے 30، 40 فلمیں مل جاتیں۔

 خیال رہےکہ  ٹینا آہوجا نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2015 میں ایک پنجابی فلم سے کیا تھا جو کہ باکس آفس پر کوئی خاص بزنس کرنے میں ناکام رہی تھی۔

مزید خبریں :