دنیا
Time 17 فروری ، 2021

امریکا کا 73 فیصد حصہ شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں، 26 افراد ہلاک ہوگئے

شدید برفانی طوفان نے امریکا کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے اور ملک کا 73 فیصد حصہ  برف باری سے متاثر ہے۔

برفانی طوفان کے باعث امریکی ریاستوں ٹیکساس،کینٹکی اور الاباما سمیت 7ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

 20 شہروں میں تاریخ کا کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے اور رواں ہفتے مزید ریکارڈ ٹوٹنےکا امکان ہے۔

16 امریکی ریاستوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور صرف ٹیکساس میں48  لاکھ گھر بجلی سے محروم ہیں، ملک میں برفباری سے پائپ لائنیں جم گئیں اور قدرتی گیس کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

برفانی طوفان کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 26 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

خراب موسم اور رن وے کی صورت حال کے باعث امریکا میں 3 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

امریکی محمکمہ موسمیات کے مطابق  73 فیصد امریکا اس وقت برف سے ڈھکا ہوا ہے ۔

مزید خبریں :