Time 17 فروری ، 2021
پاکستان

خواجہ آصف نظر کے مسائل کی وجہ سےکوٹ لکھپت جیل سے میو اسپتال منتقل

مسلم لیگ ن کےسینیئر رہنما خواجہ آصف کی آنکھوں کے آپریشن کا فیصلہ ان کے ٹیسٹ کی رپورٹس آنے پر کیا جائے گا۔

خواجہ آصف کو گزشتہ روز نظر کے مسائل کی وجہ سےکوٹ لکھپت جیل سے میو اسپتال لاہور  لایا گیا تھا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میو اسپتال لاہور  پروفیسر ڈاکٹراسد اسلم کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کی آنکھوں میں سفید موتیا ہے، ان کےکورونا سمیت کچھ دیگر ٹیسٹوں کی رپورٹس کا انتظار ہے، رپورٹس آتے ہی آپریشن کا فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ خواجہ آصف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں گرفتار ہیں۔

مزید خبریں :