Geo News
Geo News

Time 17 فروری ، 2021
دنیا

کورونا میں استعمال ہونے والی دوا کا نام لینا برطانوی وزیر اعظم کیلئے امتحان بن گیا

کورونا کے علاج کےلیے استعمال کی جانے والی دوا کا نام لینا برطانوی وزیر اعظم کیلئے امتحان بن گیا۔

بورس جانسن نے بھی تلفظ درست کرنے تک ہار نہ مانی، نیشنل ہیلتھ سروس  آرتھرائٹس کی دوا ’ٹوکی لیزومیب‘ کورونا مریضوں کےلیے استعمال کررہی ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم کے 38 کیسز سامنے آگئے، نئی قسم کے کچھ کیسز امریکا، ڈنمارک اور نائیجیریا میں بھی سامنے آچکے ہیں۔

 آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں مخصوص کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں تین روزہ لاک ڈاؤن ختم، غزہ میں روسی ویکیسن کی پہلی کھیپ پہنچ گئی۔

جنوبی افریقا میں آسٹرازینیکا ویکسین روکنے کے بعد جانسن این جانسن کورونا ویکسین دینے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 جاپان میں بھی ویکسی نیشن کا عمل شروع ہوگیا ہے، امریکی شہر سیاٹل میں 90 سالہ خاتون 6 میل کا پیدل سفر کرکے کورونا ویکسین لگوانے پہنچی ہیں۔