18 فروری ، 2021
وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی اداکارہ سجل علی اور بالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی کو 'اسکرین لیجنڈز' قرار دے دیا۔
ٹوئٹر پر سجل علی اور شبانہ اعظمی کے ساتھ لی گئی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں جمائما نے لکھا کہ میں نے جنوبی ایشیا کی ان اسکرین لیجنڈز کے ساتھ کام کیا ہے۔
خیال رہےکہ جمائما کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ تکمیل کے آکری مراحل میں ہے، اس میں اداکارہ سجل علی اور شبانہ اعظمی نے بھی کام کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثر ہے۔
فلم کے ہدایت کار شیکھرکپور ہیں جوکہ مشہور فلم مسٹر انڈیا سمیت کئی بالی وڈ اور ہالی وڈ فلمیں بنا چکے ہیں۔