Time 18 فروری ، 2021
پاکستان

غیر ملکیوں کو اغوا کرکے لوٹنے کا معاملہ، گوجرانوالہ سے دو افراد گرفتار

لاہور میں غیر ملکیوں کو اغوا کرکے لوٹنے کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی ہے اور گوجرانوالہ سے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ اور جرمنی کے شہریوں کو اغوا کرکے ایک کروڑ 47 لاکھ روپے کی کرپٹو کرنسی اور غیر ملکی کرنسی ہتھیائی گئی تھی۔ ملزم راناعرفان پر غیرملکیوں کو سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر لاہور بلانے کا الزام ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے رہائشی اسٹیفن اور جرمنی کی رہائشی ماریا سپاری کے ساتھ ڈکیتی کی انوکھی واردات تھانا ریس کورس کے علاقے میں ہوئی، جس کا مقدمہ غیر ملکیوں کے دوست عطا نور کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق رانا عرفان نامی ملزم نے اسٹیفن اور ماریا سپاری کو سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر لاہور بلایا اور 3ساتھیوں کے ہمراہ انہیں شہر دکھانے کے بہانےمقامی فائیو اسٹار ہوٹل سےاغوا کرکےایک ڈیرے پر یرغمال بنا لیا۔

ملزمان نے غیرملکیوں کو پاؤڈر لگاکر ان کی ویڈیو بنائی اور انہیں منشیات کے اسمگلر ظاہر کرنے کی دھمکی دے کر ایک کروڑ 47 لاکھ روپےمالیت کی غیر ملکی کرنسی اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کر لی۔

پولیس کاکہناہےکہ گاڑی کے نمبروں کی مدد سے 2ملزموں کو گوجرانوالہ سے حراست میں لیا گیا،مرکزی ملزم کو بھی جلد گرفتار کر لیاجائےگا۔

مزید خبریں :