دنیا
Time 18 فروری ، 2021

اقوام متحدہ کا کورونا ویکسینیشن میں عالمی سطح پر عدم مساوات پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کورونا کی  ویکسینیشن میں عدم مساوات  کو عالمی برادری کی اخلاقیات کے لیے آزمائش قرار دے دیا۔

ایک ورچوئل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ  امیر ممالک ترقی پذیر اور غریب ملکوں کا بھی احساس کریں۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسینیشن پر اب تک کی پیش رفت بڑے پیمانے پر نامناسب اور عدم مساوات پر مبنی رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک کورونا وائرس کی ویکسین کی مجموعی تعداد میں سے 75 فیصد  صرف 10 امیر ملکوں نے حاصل کی  ہے جب کہ 130ملکوں میں ابھی تک ایک ویکسین  بھی نہیں پہنچی۔

 سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ دنیا کو فوری طور پر عالمی سطح پر ویکسینیشن منصوبے کی ضرورت ہے تاکہ تمام افراد کو ایک ساتھ ملایا جاسکے جو اس سلسلے میں مطلوبہ طاقت ، مہارت اور پیداوار کی صلاحیتوں کے حامل ہیں۔

مزید خبریں :