25 ستمبر ، 2012
کراچی…پی آئی اے کی مدینہ منورہ کیلئے پہلی حج پرواز پی کے 7211 پانچ سو تین عازمین حج کو لے کرلاہور سے مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوئی ۔ پی آئی اے کی اس سال چار پروازیں مدینہ منورہ پہنچیں گی، جبکہ باقی تمام حج پروازیں پاکستان سے جدہ پہنچیں گی۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق 20 ستمبر سے شروع قبل از حج آپریشن کے دوران ابتک پی آئی اے 49 پروازوں کے ذریعہ 21 ہزار عازمین کو حجاز مقدس پہنچا چکی ہے۔