کھیل
Time 19 فروری ، 2021

پی ایس ایل: کراچی میں اسٹیڈیم آنیوالوں کیلیے تین مقامات پر پارکنگ کا انتظام

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں  تماشائیوں کے لیے کراچی میں تین مقامات پر پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 6 میں تماشائیوں کے لیے پارکنگ کا انتظام حکیم سعید گراؤنڈ میں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب 2 وی آئی پیز پارکنگ چائنا گراؤنڈ اور نیشنل کوچنگ سینٹر میں بنائی گئی ہیں جب کہ پارکنگ سے اسٹیڈیم کے لیے شٹل سروس چلے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز ہفتے سے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا۔

مزید خبریں :