19 فروری ، 2021
بھارتی اداکارہ اور رئیلٹی شو ’ بگ باس‘ کے رواں 14 ویں سیزن کی امیدوار جیسمین بھاسن کپڑوں کی قیمت کا ٹیگ اتارے تقریب میں پہنچ گئیں۔
بگ باس میں شریک رہیں اداکارہ جیسمین بھاسن گزشتہ ماہ ہی بگ باس سے آؤٹ ہوئی ہیں اور اب وہ حال ہی میں ایک تقریب میں پہنچی تھیں۔
اداکارہ نے جامنی رنگ کا سوٹ اور اسی رنگ کے بوٹ پہن رکھے تھے۔
اداکارہ کے پہنچنے پر میڈیا کے افراد بھی وہاں موجود تھے جس پر انہوں نے کئی تصاویر بھی بنوائیں۔
تاہم ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سوٹ پر لگا قیمت کا ٹیگ اتارا ہی نہیں اور وہ کمر پر ہوا میں جھولتا رہا۔