Geo News
Geo News

Time 19 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

راہول رائے نے برین اسٹروک کے بعد بولنے کیلئے میوزک تھراپی کا سہارا لے لیا

فالج کے باعث بولنے میں مشکل ہورہی ہے اور اب میں ٹھیک طرح سے بولنے کیلئے میوزک تھراپی کررہا ہوں،راہول رائے— فوٹو:فائل 

مشہور بھارتی فلم ’عاشقی‘ میں اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے بالی وڈ اداکار راہول رائے برین اسٹروک کے بعد بولنے  کیلئے میوزک تھراپی کا سہارا لے لیا۔

 اداکار راہول رائے کو  نومبر 2019 میں برین اسٹروک (دماغی فالج) ہوا تھا جس کے بعد وہ ممبئی کے ووکہارڈ اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں سے انہیں گزشتہ ماہ ہی گھر  منتقل کیا گیا تھا۔

راہول رائے اپنی زندگی کو معمول پر لانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں اور اب انہوں نے تھراپی سیشن کی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے 2 ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

بالی وڈ اداکار راہول رائے دماغی فالج کے بعد اب زندگی معمول پر لانے کیلئے میوزک تھراپی کا سہارا لیا ہے۔

اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ا ن کی بہن میوزک تھراپی میں ان کی مدد کررہی ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ فالج کے باعث بولنے میں مشکل ہورہی ہے اور اب میں ٹھیک طرح سے بولنے کیلئے میوزک تھراپی کررہا ہوں جبکہ اس میں میری مدد بہن کررہی ہیں۔

انہوں نے اصحت یابی کیلئے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔