Time 19 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے جرمن یوٹیوبر نے پاکستانی اداکارہ سے منگنی کرلی

گزشتہ دنوں ہی جرمن یوٹیوبر کرسٹین بیٹزمین نے اسلام قبول کیا تھا— فوٹو:زویا انسٹاگرام

حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے جرمن وی لاگر  اور یوٹیربر کرسٹین بیٹزمین نے پاکستانی اداکارہ زویا ناصر سے منگنی کرلی۔

زویا ناصر  اور کرسٹین بیٹزمین قریبی دوست ہیں جبکہ گزشتہ دنوں ہی  جرمن یوٹیوبر نے اسلام قبول کیا تھا۔

جرمن یوٹیوبر کرسٹین بیٹزمین نے خود ہی اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو اپ لوڈ کی تھی اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا بتایا تھا۔

تاہم اب جرمن یوٹیوبر نے اپنی دوست و پاکستانی اداکارہ زویا ناصر سے منگنی کرلی ہے جس کا اعلان دونوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹس سے کیا۔

اداکارہ زویا نے منگیتر کرسٹین بیٹزمین کی گھٹنوں کے بل بیٹھ کر پرپوز کرنے کی تصاویر پوسٹ کیں اور لکھا کہ ’اس نے کہا اور میں نے ہاں کردی‘۔

اداکارہ کی تصاویر میں ان کی منگنی کی انگوٹھی بھی دکھائی دے رہی ہے۔

دوسری جانب اداکارہ کے منگیتر  نے بھی تصاویر پوسٹ کیں اور زویا کے مان جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :