20 فروری ، 2021
بالی وڈ فلم اداکار ویوک اوبرائے کے خلاف حال ہی میں ممبئی میں ماسک نہ پہننے کے جرم میں ایف آئی آر درج کی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ویوک اوبرائے نے ویلینٹائن ڈے کے موقع پر اپنی اہلیہ کے ساتھ موٹربائیک چلاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔
اہلیہ پریانکا الوا اوبرائے کے ساتھ موٹر بائیک چلاتے وقت اداکار ویوک وابرائے نے ماسک نہیں پہنا ہوا تھا جس کہ وجہ سے پولیس نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویوک اوبرائے کے خلاف گزشتہ روز جوہو پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور ساتھ ہی ہیلمٹ نہ پہننے پر 500 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
خیال رہے کہ بھارتی ریاست مہارشٹرا میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کہ وجہ سے یہاں ماسک نہ لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔