Time 20 فروری ، 2021
پاکستان

نوشہرہ میں ن لیگ کی حمایت کا الزام، پرویز خٹک کے بھائی وزارت سے فارغ

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک سے خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی کی وزارت واپس لے لی گئی، ان پر نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کا الزام تھا جس میں تحریک انصاف کو گزشتہ روز شکست ہوئی۔

خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کو وزارت سے ہٹانے کا  نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

لیاقت خٹک وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی ہیں ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے ضمنی انتخاب میں لیاقت خٹک کی جانب سے مسلم لیگ ن کے امیدوارکی حمایت کا نوٹس لیتے ہوئے یہ قدم اٹھایا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی کے 63 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے اختیار ولی کامیاب ہوئے ہیں ۔

مزید خبریں :