کیا پارٹی گرل دنانیر پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بننے جا رہی ہیں؟

فوٹو:بشکریہ انسٹاگرام

’پاوری ہو رہی ہے‘ وائرل ویڈیو کی خالق دنانیر مبین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ جاری پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کر دیا ہے۔

دنانیر مبین کی جانب سے  حال ہی میں ٹوئٹر پر پیلے رنگ کا لباس پہنے اور ہاتھ میں پیلے رنگ کا مشروب تھامے اپنی مختلف تصاویر  جاری کی گئی ہیں۔

تصاویر کے ساتھ دنانیر مبین کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا کہ پیلا موسم کا آفیشل رنگ ہے۔‘

پارٹی گرل نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ ’کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آگے کیا  آرہا ہے؟

اسکرین شاٹ

دنانیر کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ پر مداحوں کی جانب سےرد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ دنانیر جلد ہی پشاور زلمی کی ٹیم کو برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر جوائن کریں گی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دنانیر نے یہی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پشاور زلمی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

خیال رہے کہ دنانیر مبین صرف ایک ویڈیو سے راتوں رات دنیا بھر میں شہرت پانے والی سوشل میڈیا اسٹار ہیں جن کی ویڈیو اتنی مقبول ہو چکی ہے کہ پاکستانی اسٹارز کے ساتھ ساتھی پڑوسی ملک بھارت کے شوبز اسٹارز ، کھلاڑی اور دنیا کی مقبول ترین برانڈز بھی اب اس پر ویڈیوز اور اشتہارات بنا رہی ہیں۔

مزید خبریں :