کیا بگ باس کی ہمانشی کھرانا نے عاصم ریاض کے ساتھ منگنی کر لی؟

فوٹو: فائل

بھارت کے مقبول ترین ریئلٹی شو بگ باس میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے والے عاصم ریاض اور ہمانشی کھرانا کی منگنی سے متعلق خبریں گردش کر  رہی تھیں۔

ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ دنوں پنجابی گلوکارہ ہمانشی کھرانا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت انگوٹھی کی تصویر شیئر کی۔

اس تصویر کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرنے لگیں کہ شاید یہ انگوٹھی انہیں عاصم ریاض نے دی ہے اور دونوں نے منگنی کر لی ہے۔

اب حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ہمانشی کھرانا نے منگنی سے متعلق افواہوں کی تردید کی ہے۔

ہمانشی نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں 20 بار عروسی لباس پہن چکی ہوں کیونکہ اسکرین پر میری 20 بار شادی ہو چکی ہے، تو یہ سب میری زندگی کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے انگوٹھیاں جمع کرنے کا شوق ہے، لوگوں کو کیوں ایسا لگتا ہے کہ اگر لڑکی نے انگوٹھی پہنی ہے تو وہ اسے کسی لڑکے نے ہی خرید کر دی ہوگی۔

ہمانشی نے کہا کہ مجھے اپنے لیے انگوٹھی خریدنا بہت پسند ہے، یہ میرا مشغلہ بھی ہے اور یہ میرے لیے ایک طرح کی سرمایہ کاری بھی ہے۔

مزید خبریں :