پاکستان
Time 21 فروری ، 2021

این اے 221 ضمنی انتخاب: کیسرار پولنگ اسٹیشن پر دھماکا کیا گیا: پی ٹی آئی امیدوار

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 221 تھرپارکر ون میں ضمنی الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نظام الدین راہموں نے الزام عائد کیا ہے کہ کیسرار پولنگ اسٹیشن پر دھماکا کیا گیا۔

پی ٹی آئی امیدوار نظام الدین راہموں نے اپنے بیان میں کہا کہ پولنگ اسٹیشن کیسرار پر دھماکا کیا گیا۔

نظام الدین راہموں کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس ڈی ایس پی کی نگرانی میں میرے مخالف کی مدد کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے ایجنٹ گرفتار کیے گئے اور میرے ووٹرز کو بھگایا جا رہا ہے، لیکن تھرپارکر کی عوام حق اور سچ کو جیت دلائےگی۔

نظام الدین راہموں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان اور الیکشن کمیشن واقعے کا نوٹس لیں۔

خیال رہے کہ آج این اے 221 تھرپارکر ون میں ضمنی الیکشن کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے اور اس دوران کیسرار کے گورنمنٹ بوائز اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ایس ایس پی تھرپارکر سردار حسن کا کہنا تھا کہ آگ حادثاتی طور پر لگی، آتشزدگی سے بیلٹ باکسز جل گئے لیکن بیلٹ پیپر محفوظ رہے۔

مزید خبریں :