21 فروری ، 2021
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ٹیموں کے لیے بنائے گئے بائیو سیکور ببل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
پی ایس ایل کے افتتاحی میچ سے قبل کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ندیم عمر نے کہا کہ سری لنکن پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز نے بھی حصہ لیا تھا، وہاں کے بائیو سیکور ببل پر سختی سے عمل درآمد کروایا جا رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں ایسا ماحول تھا کہ چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی تھی۔
ندیم عمر کا کہنا تھا کہ یہ سختیاں اور ان پر عمل درآمد کروانا ایونٹ اور کھلاڑیوں کے لیے اچھا ہے لیکن پاکستان میں بائیو سیکیور ببل کیسا ہے؟ مجھے یقین نہیں کہ پی ایس ایل کیلئے اچھا بائیو سیکور ببل ہے، اس پر سختی سے عمل ہونا چاہیے تاکہ ایونٹ کامیاب ہو سکے۔
ٹیم | میچ | پوائنٹ |
---|---|---|
لاہور قلندرز | 10 | 14 |
ملتان سلطان | 10 | 12 |
اسلام آباد یونائیٹڈ | 10 | 12 |
پشاور زلمی | 10 | 10 |
کراچی کنگز | 10 | 6 |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | 10 | 6 |