21 فروری ، 2021
آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹسمین بین ڈنک چیونگم چبانے اور ببل بنانے میں بہت شہرت رکھتے ہیں۔
پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں جہاں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے بین ڈنک نے اپنی جارحانہ بیٹنگ اور آسمان کو چھوتے ہوئے چھکوں کی وجہ سے شہرت حاصل کی وہاں ببل بوائے کے نام سے بھی مشہور ہوئے اور اس کی وجہ ان کا گراؤنڈ میں بڑے بڑے ببل بنانا تھا۔
بین ڈنک کا کہنا ہے فکر نہ کریں اس مرتبہ بھی چیونگم سے ببل بناؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے لیے دوبارہ کھیلنے پر بہت پُرجوش ہیں، گزشتہ ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی پرفارمنس شاندار تھی، اس ایڈیشن میں بھی اچھے آغاز کے منتظر ہیں۔
ببل بوائے کا کہنا ہے کہ اسکواڈ پانچویں ایڈیشن والا ہی ہے، اس برس ہمارے پاس راشد خان بھی ہیں اور راشد خان کی موجودگی میں ہم سب بہت خوش ہیں۔
بین ڈنک نے کہا کہ پاکستان کئی مرتبہ آ چکا ہوں، ہر مرتبہ تجربہ زبردست رہا، پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں بھی سب کچھ اچھا کا منتظر ہوں۔
انہوں نے لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو بہترین دوست قرار دیا اور کہا کہ ہم آسٹریلیا اور پاکستان میں بھی اکٹھے کھیل چکے ہیں، حارث باصلاحیت بولر ہے، پرامید ہوں کہ اس کے لیے یہ ٹورنامنٹ اچھا ہو گا۔
ٹیم | میچ | پوائنٹ |
---|---|---|
لاہور قلندرز | 10 | 14 |
ملتان سلطان | 10 | 12 |
اسلام آباد یونائیٹڈ | 10 | 12 |
پشاور زلمی | 10 | 10 |
کراچی کنگز | 10 | 6 |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | 10 | 6 |