ذہنی بیماریوں کا شکار ہونے والی اہم بالی وڈ شخصیات

فائل:فوٹو

ہم میں سے کئی لوگ شوبز شخصیات کی زندگی کو مثالی تصور کرتے ہیں، ہمیں لگتا ہے کہ ان شخصیات کی زندگی ہر قسم کے غم و فکر سے آزاد اور خوشگوار لمحات سے بھرپور ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔

شوبز کی چکاچوند میں اضافہ کرتی کئی شخصیات ایسی بھی ہیں جو اپنی زندگی میں درپیش مشکلات کے سبب ذہنی بیماریوں کا تجربہ کر چکی ہیں۔

ان شخصیات میں بالی وڈ انڈسٹری کی کون سی اہم شخصیات شامل ہیں آئیے جانتے ہیں۔

دپیکا پڈوکون

فائل:فوٹو

بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کچھ سال قبل ڈپریشن میں طویل عرصہ مبتلارہنے اور اس ذہنی بیماری کے خلاف جنگ میں فتح پانے کا اعتراف کر چکی ہیں۔

اداکارہ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے سبب بے ہوش ہونے اور بے وجہ رونے سے متعلق گفتگو کی تھی، یہی نہیں اداکارہ نے ڈپریشن کے مریضوں کے علاج کے لیے ایک سینٹر بھی قائم کیا ہے تاکہ ان لوگوں کی مدد ہو سکے جو ان جیسے صدمے سے دوچار ہیں۔

شاہ رخ خان

فائل:فوٹو

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان بھی ماضی میں شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے سبب ڈپریشن میں مبتلا ہونےکا اعتراف کر چکے ہیں۔ شاہ رخ کا ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے سے متعلق ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ چوٹ اور تکلیف کے باعث میں ڈپریشن میں مبتلا ہوگیا تھا لیکن جلد ہی میں اس پر قابو پانے میں کامیاب ہوگیا۔

ہنی سنگھ

فوٹو: فائل

بالی وڈ گلوکار یویو ہنی سنگھ بھی ماضی میں ذہنی بیماری  کا تجربہ کرچکے ہیں، یویو ہنی سنگھ کے مطابق ڈپریشن جیسے عارضے میں مبتلا ہونے کے دوران انھوں نے شدید جذبات کا مقابلہ کیا، ایسے جذبات جن کا ان پر کوئی کنٹرول نہیں تھا تاہم انھوں نے اپنے پیاروں کے لیے اس بیماری کا مقابلہ کیا اور ڈپریشن کے خلاف جنگ میں فتح پائی۔

منیشا کوئرالہ

فائل:فوٹو

بالی وڈ کی سینئر اداکارہ منیشا کوئرالہ اپنے سابقہ شوہر اور خراب ازدواجی زندگی کے باعث کلینیکل ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا اعتراف کرچکی ہیں۔

ادکارہ کی جانب سے ماضی میں اپنی ذہنی خرابی صحت کا اعتراف کرتے ہوئے مداحوں سے تجاویز طلب کی گئی تھیں تاہم آج کینسر سے جان لیوا مرض کا مقابلہ اور طلاق کے باوجود اداکارہ پہلے سے کہیں مضبو طی کےساتھ زندگی گزارتی دکھائی دیتی ہیں۔

پروین بو بی

فائل:فوٹو

بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کہلانے والی پروین بو بی پیرانوائیڈ شیزوفینیا اور شدید ڈپریشن میں مبتلا تھیں اور  یہی بیماری ان کی دردناک موت کا انجام بنی۔

ڈائریکٹر مہیش بھٹ کے مطابق پروین بوبی کو ’پیرانائیڈ اسکتزوفرینیو‘ نامی بیماری ہوگئی تھی اور اس بیماری سے وہ کبھی شفایاب نہ ہوسکیں۔

20 جنوری 2005 کو پروین بوبی اپنے گھر میں انتقال کرگئیں تھیں، انتقال کے وقت پروین بوبی اپنے گھر میں تنہا تھیں جس کے سبب ان کی لاش 3 دن تک وہیں سڑتی رہی۔ 

مزید خبریں :