ہتھوڑی سے ٹی وی اور شیشے توڑ کر اپنا غصہ نکالیں

فوٹو: سوشل میڈیا

اکثر جب ہمیں زیادہ غصہ آتا ہے تو ہم اپنا غصہ دوسروں پر اتار دیتے ہیں کیونکہ اس وقت ہمیں سمجھ نہیں آرہا ہوتا کہ ہم کیا کر  رہے ہیں۔

اب اسی غصے اور دباؤ کی کیفیت کو اپنے اندر سے باہر نکالنے کے لیے برازیل میں 'ریج روم' قائم کیا گیا ہے جہاں کوئی بھی شخص اپنا غصہ نکال سکتا ہے۔

اس 'ریج روم' میں آنے والے شخص کو ایک بڑی ہتھوڑی دی جاتی ہے اور  یہاں پرانے ٹیلی ویژن، کمپیوٹر، پرنٹر، دیگر مشینری اور شیشے کی چیزیں موجود ہوتی ہیں۔

42 سالہ برازیلین شہری نے ایک ماہ قبل اس کاروبار کا آغاز کیا اور ان کا کہنا ہے کہ وبا کے دوران ان کے پاس اچھے خاصے کسٹمرز  آنا شروع ہو گئے۔

فوٹو: سوشل میڈیا

اگر آپ شدید غصے اور دباؤ میں اور ریج روم میں جا کر اپنا غصہ اتارنا چاہتے ہیں تو یہاں جانے کے لیے آپ کو 4.64 ڈالرز کی رقم ادا کرنی ہو گی۔

اس ریج روم جانے سے پہلے صارف کو حفاظتی لباس، سوٹ اور ہیلمٹ دیے جاتے ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی چوٹ نہ لگے جبکہ صارفین دیوار پر اپنے مسائل بھی لکھ سکتے ہیں۔

ریج روم میں آنے والے صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اپنا غصہ لوگوں اور گھر کی چیزوں پر نہیں نکال سکتے تو اس ریج روم سے انہیں بہت سہولت ملی ہے۔

مزید خبریں :