پاکستان
Time 21 فروری ، 2021

پرویز خٹک نے نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا الزام لگا دیا

وزیر دفاع پرویز خٹک نے خیبرپختونخوا  اسمبلی کے حلقے پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے الزام لگادیے۔

مانکی شریف میں  جیو نیوز سے گفتگو میں پرویز خٹک کا کہنا کہ پی کے 63 کا ضمنی انتخاب ہم جیتے لیکن ن لیگ نے جعل سازی کی اور الیکشن کمیشن کے لوگوں نے مل ملا کر سارا کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ  الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے اور ثابت کریں گے کہ بہت بڑا گھپلا ہوا ہے کیونکہ جو ووٹ جاری ہوئے اور جو ووٹ ڈالے گئے اس میں بہت فرق ہے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں اپ سیٹ شکست ہوئی تھی اور مسلم لیگ (ن) کے اختیار ولی کامیاب قرار پائے تھے۔

لیگی امیدوار نے تحریک انصاف کو شکست دی تھی اور یہ پرویز خٹک کا آبائی حلقہ تصور کیا جاتا ہے جبکہ اس ہار کے بعد پی ٹی آئی کی مقامی قیادت میں بھی اختلاف کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

مزید خبریں :