پاکستان
Time 21 فروری ، 2021

نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں شکست، پی ٹی آئی میں اختلافات کی وجوہات سامنے آگئیں

نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی شکست سے پارٹی کے اندرونی اختلافات کی وجوہات سامنے آ گئیں۔

لیاقت خٹک نوشہرہ سے اپنے بیٹے کو ٹکٹ دلوانا چاہتے تھے لیکن پرویز خٹک راستے میں آڑے آگئے۔

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک اپنے بیٹے احد خٹک کے لیے ٹکٹ لینا چاہتے تھے لیکن پرویز خٹک نے ٹکٹ میاں عمر کو دلوایا، پرویز خٹک کا مؤقف تھا کہ سیٹ 2023 تک جمشید الدین فیملی کا حق ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ لیاقت خٹک کے بیٹے احد خٹک نے ن لیگی امیدوار کی کامیابی کے لیے مہم چلائی، احد خٹک نے نوشہرہ کلاں تنظیم کے پلیٹ فارم پر پی ٹی آئی کے مختلف دھڑوں کو اکھٹا کیا، تنظیم نے ملکر ن لیگ کی مہم چلائی جو پی ٹی آئی کی شکست کا باعث بنی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیاقت خٹک کو وزیراعلیٰ کے پی محمود خان، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیراعظم عمران خان کی باہمی مشاورت سے وزارت سے ہٹایا گیا تھا۔

دوسری جانب لیاقت خٹک سے اس حوالے سے مؤقف لینے کی بار بار کوشش کی گئی لیکن جواب نہ مل سکا۔

مزید خبریں :