پاکستان
Time 21 فروری ، 2021

ڈسکہ کے نتائج آنے کے بعد اپنی جیت کا جشن منائیں گے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر  برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈسکہ کے نتائج آنے کے بعد اپنی جیت کا جشن منائیں گے۔

وفاقی وزراء قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ پہنچے تھے جہاں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کا حکم مانیں گے جبکہ انتخابات میں پنجاب حکومت مکمل غیر جانبدار رہی ہے اور علی اسجد یہاں سے واضح طور پر جیت چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ ووٹنگ الیکٹرونک کردی جائے تاکہ ووٹ کا پتا لگ جائے جبکہ الیکٹرونک ووٹنگ کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ نتائج آنے کے بعد یہاں پر اپنی جیت کا جشن منائیں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا کہ ن لیگ والے شرمناک واقعے کے بعد منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، اندازہ ہی نہیں تھا کہ مریم نواز اخلاقی طور پر اس حد تک گر سکتی ہیں۔

انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ علی اسجد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

خیال رہے کہ  الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں ضمنی انتخابات میں 20 پولنگ اسٹیشن کے نتائج مشکوک قرار دے کر حمتی نتیجہ روک دیا ہے۔

مزید خبریں :